ابنا: کوئٹہ... ہزارہ یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں قیوم چنگیزی،علامہ جمعہ اسدی ،طاہر محمد حان اور دیگر رہنماوں نے آج کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر شیعہ مسلمانوں کی جاری ٹارگٹ کلنگ نہ روکی گئی اور دھشتگردی کے نیٹ ورک کو نہ توڑا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھشتگرد اعلانیہ طور پرشیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں لیکن پھر بھی ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ کل کوئٹہ کی مسجد روڈپردھشتگردوں نے 4 شیعہ مسلمانوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکےانہیں شھید کردیاجبکہ رات کے وقت خدائیداد روڈ پر فائرنگ کےایک اور واقعہ میں 2افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوئےتھے . ......./169
15 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 441388
پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی دھمکی دی گئی ہے۔